حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے اخبار ’’لو فیگارو‘‘ نے ایک تازہ سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے 79 فیصد لوگ حالیہ فسادات سے نمٹنے میں حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 17 اکتوبر کو ہونے والے ہنگاموں میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، دکانوں کو لوٹا گیا اور سرکاری عمارتوں میں آگ لگا دی گئی۔ پولیس بھی شروع میں حالات پر قابو نہیں پا سکی۔
اخبار کے مطابق، مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد طلبہ کے احتجاج میں بھی جھڑپیں ہوئیں، جس سے لوگوں میں خوف اور پریشانی بڑھی ہے۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فرانس کے لوگ اپنے ملک کی اس صورت حال سے پریشان ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فسادات روکنے اور لوگوں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کرے۔
رپورٹ کے مطابق، ان واقعات کے بعد فرانس میں حکومت پر لوگوں کا اعتماد کم ہوا ہے اور عوام حکومتی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔










آپ کا تبصرہ